kalimah.top
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

ustaad amanat ali khan - insha jee utho كلمات الأغنية

Loading...

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو

[verse 1]
وحشی کو سکون سے کیا مطلب
وحشی کو سکون سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانہ کیا

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو

[verse 2]
اس دل کے دریدہ دامن میں
دیکھو تو سہی، سوچو تو سہی
اس دل کے دریدہ دامن میں
دیکھو تو سہی، سوچو تو سہی
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
جس جھولی میں سو چھید ہوئے
اُس جھولی کو پھیلانا کیا

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
[verse 3]
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا
زنجیر پڑی دروازے پے
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
کیوں دیر گئے گھر آئے ہو
سجنی سے کروگے بہانا کیا

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو

[verse 4]
جب شہر کے لوگ نہ راستہ دیں
کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
جب شہر کے لوگ نہ راستہ دیں
کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
دیوانوں کی سی نہ بات کرے
تو اور کرے دیوانہ کیا؟

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
[verse 5]
وحشی کو سکون سے کیا مطلب
وحشی کو سکون سے کیا مطلب
جوگی کا نگر میں ٹھکانہ کیا

[chorus]
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو
اس شہر میں جی کو لگانا کیا
انشاء جی اُٹھو اب کُوچ کرو

كلمات أغنية عشوائية

كلمات الأغاني الشهيرة

Loading...