kalimah.top
a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z 0 1 2 3 4 5 6 7 8 9 #

noor jehan - ae watan ke sajeele jawano كلمات أغنية

Loading...

[chorus]
اے وطن کے سجیلے جوانوں
اے وطن کے سجیلے جوانوں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

[verse 1]
سرفروشی ہے ایمان تمہارا
جرأتوں کے پرستار ہو تم
جو حفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانوں

[chorus]
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

[verse 2]
بیویوں، ماؤں، بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زبان سے
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے اے جری پاسبانوں
[chorus]
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

[verse 3]
تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
اُس میں شامل ہے آواز میری
اُڑ کے پہنچو گے تم جس اُفق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
چاند تاروں کے اے راز دانوں

[chorus]
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

كلمات أغنية عشوائية

كلمات الأغنية الشائعة حالياً

Loading...